اہم شخصیات عام مسافروں کی طرح سفر کرنا ہو گا۔پی آئی اے نے اہم اعلان کردیا،

پی آئی اے کا اہم حکومتی شخصیات کے لیے پروٹوکول کے خاتمے کا اعلان

اسلام آباد: پی آئی اے نے اہم حکومتی شخصیات کے لیے پروٹوکول کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب اہم شخصیات کے سفر کے لیے غیرمعمولی انتظامات نہیں کیے جائیں گے، اور انہیں عام مسافروں کی طرح سفر کرنا ہو گا۔

اس حکم نامے کے مطابق پی آئی اے کے اپنے صدر اور چیف ایگزیکٹیو تک کو پی آئی اے کی ایئرلائن میں سفر کرتے ہوئے پروٹوکول نہیں دیا جائے گا، حکم نامہ پی آئی اے کے صدر ایئرمارشل ارشد ملک کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان نےاہم شخصیات کی پروٹوکول کے خاتمے کا وعدہ کیاتھا،

Share Post
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں