دنیا 5th Generation میں، اور مشہ بروم میں لینڈ لائن ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کنکشن دینا شروع

SCO نے ضلع گانگچھے کے سب ڈویژن مشہ بروم میں لینڈ لائن ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کنکشن دینا شروع کیا ہے عوام اسسٹنٹ کمشنر مشہ بروم فہد محمود کا بےحد مشکور ہے جن کی کوششوں سے یہ سہولت عوم کو میسر ہوئی ہے. سوشل میڈیا لوگ ایک دوسرے کو مبارکبادیاں ہے رہے ہیں اس سروس پر، بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا فیس بک پر سٹیٹس لگانا شروع کر دیا ہے کی ہم بھی اب گھر بیٹھے وائی فائی کا استعمال کر سکتے ہیں-
323 Brigade کے کمانڈر بریگیڈیر نیئر نصیر نے سب ڈویژن مشہ بروم کے گاوں دم سم ہائی سکول، انوری شہید ہائی سکول میں طلبہ کو جدید تعلیم دینے اور ریسرچ کرنے کے لئے DSL کنکشن کا وعدہ کیا پورا کرنے پر عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا.
لیکن بہت سے گاوں ایسے بھی ہیں جہان ابھی بھی ٹیلی فون کی سہولت میسر نہیں.

آپ بھی اپنے علاقے کی خبریں ہم سے شیر کر سکتے ہیں
admin@baltitv.com
بلتستان بھر سے خبروں اور تجزیوں کے لئے وزٹ کیجئے ہماری سائٹ http://www.baltitv.com

اپنا تبصرہ بھیجیں