سکردوکارگل_روڈ_کھولنے_میں_صوبائی_حکومت_رکاوٹ_ہے____فتح_اللہ_خان

کارگل_روڈ_کھولنے_میں_صوبائی_حکومت_رکاوٹ_ہے____فتح_اللہ_خان

گلگیت: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سکریٹری فتح اللہ خان نے کہاہے کہ وفاقی حکومت اور فوج کرگل روڈ کھولنا چاہتی ہے مگر صوبائی حکومت کے بعض لوگ بدنیتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں معلوم نہیںکہ صوبائی حکومت کیوں بدنیتی کا مظاہرہ کررہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ کر گل روڈ سمیت تمام راستے تجارت اور سیاحتی اعتبار سے کھولے جائیں کیونکہ سرحدیں کھولنے سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور معاشی انقلاب برپا ہو گا کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںکہاکہ کر گل اور دیگر تجارتی راستوں کے کھولنے پر اعتراض کاکوئی جواز نہیں ہے سمجھ سے بالاتر کہ صوبائی حکومت کس بنیاد پرپس پردہ کرگل روڈ کی مخالفت کر رہی ہے پاک فوج پوری طرح سے کرگل روڈ کھولنے میں سنجیدہ ہے وفاقی حکومت کی طرف سے بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہے کرگل روڈ ، شونٹر پاس دفاعی لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل ہے کر گل روڈ کھلنے سے ہزاروں منقسم خاندان آپس میں مل سکیں گے کرگل کے لوگ بھارتی حکومت سے بارڈر کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں سرحد کے دونوں اطراف کے لوگوں کا مطالبہ جائز ہے بند راستے کھلنے سے تجارت شروع ہو گی سرحدیں کھولنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کیونکہ سرحدوں کا کوئی دین ،مسلک نہیں ہوتا بلکہ سرحدیں آخرسرحدیں ہوتی ہیں ہماری حکومت کا موقف واضح ہے ہم چاہتے ہیں کہ کرگل روڈ سمیت تمام تجارتی راستے فوری طورپر کھولے جائیں ۔

Share Post
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

اپنا تبصرہ بھیجیں