شاہراہ قراقرم کاگلگت سے راولپنڈی تک کاحصہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیاگیا.

تودے گرنے کی وجہ سےکئی دنوں سے بلاک شاہراہ قراقرم گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیاگیا.

شاہراہ قراقرم کاگلگت سے راولپنڈی تک کاحصہ گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت کے لئے کھول دیاگیاہے۔

فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن نے کوہستان میں شاہراہ سے مٹی کے تودوں کاملبہ ہٹادیا اور ٹریفک بحال کردی۔

اُدھر خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور گلگت کے درمیان پی آئی اے کی دوپروازیں پانچ روز تک معطل رہنے کے بعد آج (جمعرات) چلائی گئیں۔

آج کل گلگت بلتستان سخت سردی کی لپیٹ میں ہے، جس سے بالائی حصوں میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔

سکردو آج سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share Post
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اپنا تبصرہ بھیجیں