فورس کمانڈر ایف سی این اے میجرجنرل احسان محمود کا دورہ سیاچن، چھوربٹ لداخ اور دم سم سیاچن ٹورسٹ کے لئے کھولنے کا اعلان

فورس کمانڈر ایف سی این اے میجرجنرل احسان محمود کا دورہ سیاچن،
سکردو:فورس کمانڈر ایف سی این اے میجرجنرل احسان محمود نے سیاچن دورہ کیا،سیاچن کے دورے کے بعد ضلع گانچھے کے مشہورتفریحی مقام ہڈن چو مک ریزورٹ سلینگ کا دورہ کیا،
دورے کے دوران ضلع گانچھے ٹور ایسو سیشن کے وفد سے ملاقات بھی کی،ملاقات میں گلگیت بلتستان میں سیا حت کے فروغ کے حوالے سے بت کی گئی،
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گلگیت بلتستان اور خاص کر ضلع گانچھے میں سیا حت کے فروغ کے لئے پاک فوج اپنا بھر پُر کردار ادا کر ینگے،ضلع گانچھےکے تمام ٹورسٹ پوانٹس کو سیاحت کے لئے کھول دیں گے،جن میں چھوربٹ لداخ اور دم سم سیاچن سرفہرست ہیں،
ان علاقوں میں سیاحت کے فرو غ سے مقامی افراد بہت زیادہ مستفید ہونگے،
فورس کمانڈر میجرجنرل احسان محمود کا مزید کہنا تھا،کہ گلگیت بلتستان پاکستان کا پانچواں نہیں بلکہ پہلا صو بہ ہے.کیونکہ پاکستان گلگیت بلتستان سے شروع ہوتا ہے.

Share Post
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں