قانونی لائحہ عمل کے تحت گلگت بلتستان کے آئینی و انتظامی حقوق کو یقینی بنایا جائے گا،وزیر اطلاعات

قانونی لائحہ عمل کے تحت گلگت بلتستان کے آئینی و انتظامی حقوق کو یقینی بنایا جائے گا

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے، کہ گلگت بلتستان کو قانونی لائحہ عمل کے تحت آئینی اور انتظامی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شفیع سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سیاسی او ر معاشی طور پر مستحکم بنانا پاکستان تحریک انصاف کی ترجیح ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے امید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے زیر قیادت حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے قانونی حقوق یقینی بنانے کےلئے حقیقت پسندانہ اقدامات کرے گی۔

Share Post
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اپنا تبصرہ بھیجیں