متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے،

ابوظبی کےولی عہدشہزادہ محمدبن زیدالنہیان اسلام آبادپہنچ گئے،

ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کا پُر تپاک استقبال کیا۔ولی عہد کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے پاکستان پہنچ گئے ہیں،
دورے کے دوران ولی عہد وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے، جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔دوست ملک کی جانب سے آج بڑی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابو ظبی کے ولی عہد سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، محمد بن زید النہیان اور پاکستانی قیادت کے درمیان پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات، خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
امارات کے ولی عہد کا دورہ ایک روزہ ہو گا اور وہ اس ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے دورۂ پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات پاکستان کیلئے تقریباً 12 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کرے گا۔
3 سال میں پاکستان کو لگ بھگ ساڑھے 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل،3 ارب ڈالر کا آسان شرائط پر قرضہ اور 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے، جبکہ مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کےعلاوہ ہے۔

Share Post
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اپنا تبصرہ بھیجیں