مشہور کولمبیان گلوکارہ شکیرااور کینیڈین گلوکارجسٹن بیبر پاکستان میں کنسرٹ کرئینگے،

محکمہ ثقافت پنجاب نے کولمبیاکی گلوکارہ شکیراکاپاکستان میں کنسرٹ کرانے کااعلان کر دیا۔

لاہور: محکمہ ثقافت پنجاب نے کولمبیاکی گلوکارہ شکیراکاپاکستان میں کنسرٹ کرانے کااعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ھیٹر ایڈوائزی کمیٹی کے چیئرمین انس اسلم دولہ کا کہنا تھا، کہ شکیرا سے رابطہ کرکے ان کو پاکستان آنے کیلئے آمادہ کرنے کی ذمہ داری ایک اہم شخص کو سونپی گئی ہے۔ جو کولمبیاکی گلوکارہ شکیراکوپاکستان میں کنسرٹ کرانے کی پیشکش کرے گا،اگربین الاقومی شہرت یافتہ گلوکارہ پاکستان آنے پر رضا مند نہ ہوئیں،
توکینیڈین گلوکارجسٹن بیبر کو مدعو کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا میوزک کنسرٹ کے لئے ملٹی نیشنل کمپنیوں سے سپانسرحاصل کئے جائیں گے ۔

Share Post
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اپنا تبصرہ بھیجیں