نوازشریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات پرعلاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ذرائع کا دعوی

نوازشریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات پرعلاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جائے گی، ذرائع کا دعوی

معروف ویب سائٹ اردوپوائنٹ کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس اور ان کے ذاتی معالج اور پنجاب حکومت کے قائم کردہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر انہیں جلد علاج کی غرض سے لندن جانے کی اجازت دیدی جائے گی.
انتہائی معتبر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایک دوست ملک نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر وزیراعظم عمران خان سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے.

دوست ملک کی درخواست پر ہی سابق وزیراعظم کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے‘تحریک انصاف اور وزیراعظم کے قریبی رفقاءڈیل سے انکاری ہیں‘اس سلسلہ میں بتایا جارہا ہے، کہ حکومت اور نون لیگ کے درمیان 5ارب ڈالرکی ادائیگی پر ڈیل کنفرم ہونے کا امکان ہے،
جس کی پیشکش نوازشریف کی طرف سے کردی گئی ہے. تاہم وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے،
کہ نوازشریف 10ارب ڈالر قومی خزانے میں جمع کروائیں اور یہ ڈیل صرف نوازشریف ‘مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کے لیے ہوگی سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف الگ سے 10ارب ڈالر جمع کروائیں گے.
حکومت کے ساتھ خفیہ مذکرات کرنے والی شریف خاندان کی شخصیات کا کہنا ہے شریف خاندان کو این آراو دینے کی صورت میں وہ پورے خاندان کی جانب سے5ارب ڈالر دینے کو تیار ہیں. ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے،
کہ ڈیل پکی ہونے کی صورت میں یہ رقم دوست ملک کی جانب سے پاکستان کے اکاﺅنٹ میں جمع کروائی جائے گی اور نوازشریف اور شہباز شریف طبعی بنیادوں پر بیرون ملک چلے جائیں گے.

Share Post
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اپنا تبصرہ بھیجیں