وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے،

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے،

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے، جہاں ان کی ترک صدر طیب اردگان، تاجروں اور ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے، گورنر قونیہ اور ڈپٹی میئر نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، خسرو بختیار، مشیر تجارت وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم کے دورہ ترکی کے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق عمران خان آج شام 4 بجے ترکی کے شہر قونیہ پہنچیں گے۔

شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ ترکی میں مولانا رومی اور اتاترک میوزیم کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران عمران خان انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔وزیراعظم دو روزہ دورے کے دوران قونیہ شہر میں مولانا رومی عجائب گھر جائیں گے اور جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے مزار پرحاضری بھی دیں گے۔

عمران خان انقرہ کی ملت مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے، وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ترکی کے ایوان صدر میں ہوں گی۔

وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ ترکی کا پہلا سرکاری دورہ ہے اس سے قبل وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملیشیا اور چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

Share Post
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اپنا تبصرہ بھیجیں