وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں انجینئرنگ فیکلٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا،

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں انجینئرنگ فیکلٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

گلگت: وزیرا علیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے 88کروڑ ، 70لاکھ 24ہزار روپے لاگت کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ، کمشنر گلگت ڈویژن ، ڈپٹی کمشنرگلگت، ممتاز عالم دین سمیت سول وملٹری افسران،علاقے کے عمائدین، یونیورسٹی کے اساتذہ، سٹاف اور طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ آج گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایک ترقی کا باب کھل گیا ہے۔ اس انجینئرنگ شعبے کے قیام سے گلگت بلتستان میں تعلیم اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انھوں نے کہا کہ ہم انجینئرنگ اور میڈیکل کی سیٹ کیلئے دوسرے صوبوں کے محتاج تھے۔ لیکن آج الحمداللہ اس شعبے قیام سے اس شعبے میں بھی طلبہ کےلئے آسانی ھوگی،
اب طلباء کو انجینئرنگ کی تعلیم کیلئے ملک کے دوسرے حصوں میں جانے کی ضرورت نہیں ھو گی، اور گھر کی دہلیز پر ہر طرح کی فنی تعلیم میسر آئیگی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میڈیکل کالج کا قیام بھی جلد عمل میں لانے کا اعلان بھی کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اس دن کوتاریخ ساز دن قرار دیا، اور کہا کہ قراقرم یونیورسٹی جوائن کرنے کے بعد انجینئرنگ شعبے کا قیام میری اولین ترجیح تھی۔ آج میری خواہش کی تکمیل کی ابتداء ہوئی ہے ، انشاء اللہ یہ شعبہ پاکستان کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں شمار ہوگا۔

Share Post
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں