وزیراعلی گلگت بلتستان کا وزیر خزانہ اسدعمر سے ملاقات.

اسلام آباد … گلگت بلتستان (جی بی) کے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی اور جی بی کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا.

وزارت خزانہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق،وزیر اعلی حفیظ الرحمان نے وزیر خزانہ کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا. اور ان کے ساتھ مختلف علاقوں میں مالیاتی ضروریات سےبھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں بالخصوص پن بجلی اور سیاحتی شعبے کی ترقی میں مختلف سکیموں کیلئے مکمل تعاون کی یقین دِہانی کرادی۔

یاد رہے.، ایک مقبول امریکی کاروباری میگزین ‘فوربیس نے گلگت بلتستان کو 2019 میں دنیا کی بہتریں سیاحتی مقام قرار دیا تھا،

Share Post
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں