پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دے دیا،

پاکستان نے بھارت کا 2 جنگی طیارے مار گرائے، ایک پائلٹ گرفتار دو پائلٹس کی تلاش جاری

مظفرآباد: بھارتی فضائیہ کے دولڑاکا طیارے تباہ، ایک طیارہ مقبوضہ میں گرکر تباہ ہوگیا، دو پائلٹ ہلاک جبکہ ایک گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے طیارے گرانے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے دو طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔ بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسرے کی تلاش جاری ہے بتایا جارہا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کرکے وہ اسی علاقے میں کہیں چھپا ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے دستوں نے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا جب کہ 2 وہاں علاقے میں ہی موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی لڑاکا طیاروں نے جموں کشمیر کے ضلع راجوڑی میں نوشہرہ سیکٹر کے قریب دو لڑاکا طیارے مار گرائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تین پاکستانی لڑاکا طیارے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارے میں سوار 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ہمارا جواب مختلف ہوگا، بھارت سرپرائز کا انتظار کرے۔

Share Post
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اپنا تبصرہ بھیجیں