کشمیری عوام ایک دن_اپناحق لینےمیں کامیاب ہونگے، گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون

کشمیری عوام ایک دن_اپناحق لینےمیں کامیاب ہونگے، گورنر

اسلام آباد: گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر ی بھایئوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کشمیر بھایئوں کیساتھ ہر مشکل میں کھڑے ہیں اور دشمن کی بُری نظر خاک میں مل جائے گی کشمیر ی عوام ایک دن اپنا حق لینے میں کامیاب ہونگے۔
مقبوضہ کشمیر اور کشمیر کے بہادر سپوتوں نے کشمیر کی آزادی کے لیئے جانوں کا نظرانہ دیا ہے ۔ایک دن دشمن کو ان کے کیئے ہوئے مظالم کا بدلہ چکانا پڑے گا ۔دشمن کے مظالم سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔پاکستان کے عوام اور دنیا بھر میں بسنے والے آزاد پسند لوگ کشمیریوں کی جراْت کو سلام پیش کرتے ہیں اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیئے اقوام متحدہ کی قردادوں کی روشنی میں پرامن حل کے لیئے پُر عزم ہیں۔
مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیئے دنیا بھر کے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سختی سے نوٹس لیں ۔گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں گلگت بلتستان کے صوبائی وزراء کے بیان کے رد عمل میں کہا ان کا بیان ذاتی ہے اور اس بیان سے گلگت بلتستان کے عوام کا کوئی تعلق نہیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کی طرف سے کشمیر بھایئوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی کرم سے کشمیر بھائیوں کو آزاد فضا میں سانس لینے کا موقع عطا ہوگا۔

Share Post
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اپنا تبصرہ بھیجیں