گلگت بلتستان آجکل شدید سردی کی لپیٹ میں،

گلگت بلتستان میں سردی کی شدید لہر جاری

گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس سے گلگت بلتستان میں معمول کی زندگی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

آج سرد ترین مقام سکردو رہا جہاں کا درجہ حرارت منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

دوسرے علاقوں استور میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ، گوپیز منفی آٹھ، گلگت اورہنزہ منفی سات اور چلاس میں منفی دو ڈگری سینٹی ریکارڈ کیاگیا۔

شدید سردی کے باعث پانی کے پائپوں میں برف جم جانے سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Share Post
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں