گلگت بلتستان: دیامر پولیس کی داریل میں کاروائی ، قتل اور اقدام قتل،میں ملوث مطلوب مجرم سمیت تین اشتہاری گرفتار

دیامر پولیس کی داریل میں کاروائی ، قتل اور اقدام قتل،میں ملوث مطلوب مجرم سمیت تین اشتہاری گرفتار

(چلاس) دیامر پولیس کی وادی داریل میں کاروائی ، قتل اور اقدام قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث مطلوب مجرم سمیت تین اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا آفس دیامر پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرمان بھی قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
تفصیلات کے مطابق SHO تھانہ داریل SIP فقیر محمد کی سرکردگی میں ASI دلبر خان اور دیگر پولیس جوانوں پر مشتمل آپریشنل ٹیم نے آج وادی داریل منکال میں ایک ٹارگٹٹڈ کاروائی کے دوران داریل تھانہ کو سال 2015 سے قتل کی دو اور اقدام قتل کی ایک سنگین واردات میں مطلوب مجرم اشتہاری رشید عرف سمساد ولد فیضان سمیت قتل کی دوسری واردات میں ملوث دو دیگر مجرمان اشتہاری فیضان ولد میت اور نظر عالم ولد فیضان کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی دیامر کیپٹن (ر) رائےمحمد اجمل کھرل نےپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے،کہا کہ دیامر پولیس انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں دیامر میں قانون شکن عناصر کا قلع قمع کرے گی، انہوں نے کہا کہ دیامر پولیس علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور تسلسل کو ہر صورت میں یقینی بنائے رکھنے کیلئے ہمہ وقت پر عزم و مستعد ہے ۔

Share Post
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اپنا تبصرہ بھیجیں