گلگت بلتستان نلتر میں پاکستان کی تاریخ کے پہلے آئس ہاکی میچ کا انعقاد.

پاکستان کی تاریخ کا پہلا آئس ہاکی میچ گلگت بلتستان نلتر میں کھیلا گیا. جو کہ سخت مقابلے کے بعد پاکستان فضائیہ نے جیت لیا۔

نلتر: پاکستان کی تاریخ کا پہلا آئس ہاکی میچ گلگت بلتستان نلتر میں کھیلا گیا. میچ سخت مقابلے کے بعد پاکستان فضائیہ نے جیت لیا.

یہ میچ پاکستان ائیر فورس اور جی بی اسکاؤٹس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا، لیکن کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ پر کیا گیا، جس میں پاکستان ائیر فورس کے کھلاڑی شاہ سیار نے فیصلہ کن گول کرکے پاک فضائیہ کو فتح سے ہمکنار کیا۔
گلگت بلتستان میں اس روایتی کھیل کی میراث جاری رکھنے کے لئے آئس ہاکی کو یہاں متعارف کروایا گیا ہے۔

Share Post
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اپنا تبصرہ بھیجیں