گلگیت: یوم یکجہتی کشمیر، فورس کمانڈر کی زیر قیادت ریلی نکالی جائیگی،

یوم یکجہتی کشمیر، فورس کمانڈر کی زیر قیادت ریلی نکالی جائیگی،

گلگت: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک کار ریلی لالک جان سٹیڈیم سے نکالی جائے گی، جس کی قیادت کمانڈر فورس کمانڈ میجر جنرل احسان محمود کرینگے،
یہ ریلی گلگت شہر کے مختلف حصوں سے گزرتے ہوئے گرلز ڈگری کالج پہنچے گی جہاں سے یہ ریلی ایک جلوس کی شکل میں جڑواں پل کے پاس ہاتھوں کی زنجیر بنائے گی،اور فاطمہ جناح ڈگری کالج میں ایک مرکزی تقریب ہو گی،
جس سے مختلف مقررین خطاب کریئنگے اور مظلوم کشمیریوں پر ہونے والےبھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے۔
صبح دس بجے سائرن بجائے جائیں گے، اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،
یاد رہے پاکستان اور دنیا بھر میں ہر سال 05 فروی کو یوم یکجہتی کشمیرمنایاجاتا ہے، جس کامقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرناہے جواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔

یہ دن منانے کامقصد دنیا کو یہ واضح پیغام دیناہے کہ پاکستانیوں اورکشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ادھر آزادکشمیرکی حکومت نے ہردستیاب فورم پرمقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کی آوازاٹھانے کے عزم کی تجدید کے ساتھ کل یوم یکجہتی کشمیرمنانے کے لئے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے۔توقع ہے کہ صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کل (منگل) مظفرآباد میں یادگارشہداء کاسنگ بنیاد رکھیںگے اورکشمیرکی قانون سازاسمبلی سے خطاب کریں گے۔

Share Post
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں